28 نومبر 2026 - 10:47
ایرانی سفیر:ایران اور امریکا کے درمیان قطر اور پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان قطر اور پاکستان کی وساطت سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ قطر اور پاکستان کے ذریعے جاری ہے اور اس حوالے سے مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔

انہوں نے یمن کی صورتحال اور تحریک انصاراللہ کی حیثیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاراللہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یمن کے دارالحکومت صنعا کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے اور یہ تحریک یمن کی ایک ناقابلِ تردید حقیقت بن چکی ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن کی تباہ کن جنگ کے خاتمے اور اس ملک کی زمینی حقیقتوں کو تسلیم کرنے کے لیے چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha